Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

بے وفائی اور وفاداری
بے وفائی اور وفاداری
بے وفائی اور وفاداری
Ebook303 pages3 hours

بے وفائی اور وفاداری

Rating: 3 out of 5 stars

3/5

()

Read preview

About this ebook

قائدین کے لئے خدا کے بنیادی تقاضے کے تعلق سے بہت کم لکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں ڈیگ ہیورڈ ملز نے کلیسیائیوں کی مضبوطی کے پیش نظر بہت سے اہم اصول کو قلمبند کیا ہے۔ اس کتاب کا متن اس قدر موضوع اور عملی نوعیت کا ہے کہ بہت سے کلیسیائی قائدین اِسے ایک ناگزیز ہتھیار سمجھتے ہیں۔

LanguageUrdu
Release dateJun 28, 2018
ISBN9781641356473
بے وفائی اور وفاداری
Author

Dag Heward-Mills

Bishop Dag Heward-Mills is a medical doctor by profession and the founder of the United Denominations Originating from the Lighthouse Group of Churches (UD-OLGC). The UD-OLGC comprises over three thousand churches pastored by seasoned ministers, groomed and trained in-house. Bishop Dag Heward-Mills oversees this charismatic group of denominations, which operates in over 90 different countries in Africa, Asia, Europe, the Caribbean, Australia, and North and South America. With a ministry spanning over thirty years, Dag Heward-Mills has authored several books with bestsellers including ‘The Art of Leadership’, ‘Loyalty and Disloyalty’, and ‘The Mega Church’. He is considered to be the largest publishing author in Africa, having had his books translated into over 52 languages with more than 40 million copies in print.

Related to بے وفائی اور وفاداری

Related ebooks

Reviews for بے وفائی اور وفاداری

Rating: 3 out of 5 stars
3/5

2 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    بے وفائی اور وفاداری - Dag Heward-Mills

    وفاداری ہی کیوں؟

    وفاداری اور بے وفائی کے موضوع پر تعلیم دینا کیوں کر ضرور ی ہے؟میرا ایمان ہے کہ خدا نے کئی ایک وجوہات کی بنا پر اِس عملی نوعیت کے مضمون کو میرے دل پر رکھا ہے۔ سے پہلی بات، میں نے دیکھاہے کہ یہ موضوع خدا کے کلام سے مطابقت رکھتا ہے۔ خدا کا کلام بے وفااور غدار لوگوں کے واقعات سے بھرا ہوا ہے۔بائبل مقدس میں ایسے واقعات میں ہمارے سیکھنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے۔

    سات وجوہات ۔ وفاداری کا مضمون کیوں اہم ہے

    ۔وفاداری ہر ایک خادم کا بنیادی وصف ہوتاہے1

    کوئی بھی ناتجربہ کار شخص یہ خیال کرتا ہے کہ آپ جس قدر علیٰ تعلیم یافتہ ہوں گے اُسی قدر آپ خدمت کے کام کے لئے زیادہ موضوع اور باصلاحیت ہوں گے۔میرے ادنیٰ سے تجربہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلیسیا میں وفادار اور دیانتدار لوگ ہی

    قائدانہ ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے اہل ہوتے ہیں۔

    دوستانہ یا پُرکشش؟

    ایک ناتجربہ کار شخصی یہ سوچے گا کہ ایک دوستانہ روّیہ رکھنے والا بھائی ایک اچھا پاسبان بنے گا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ یہ خیال کرے کہ تقریر کا اچھا فن اور صلاحیت رکھنے والا شخص بہترین مناد ہوتاہے۔ ایسی غلطی نہ کریں۔ بائبل مقدس ہمیں تعلیم دیتی ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بنیادی اور اہم تقاضے وفاداری ہے نہ کی کوئی اور خوبی اور لیاقت۔

    - کرنتھیوں4:21 اور یہاں سے مختار میں یہ بات دیکھی جاتی ہے کہ دِیانتدار نکلے۔

    میرے بہت سے اچھے پاسبان ہیں جو میرے ساتھ خدمت کے کام میں مصروف عمل ہیں۔اُن میں سے بہت سے بڑا زیادہ دوستانہ روّیہ روکھنے والے نہیں ہیں، بہت سے پرکشش یا خاص نعمتیں یا صلاحتیں بھی نہیں رکھتے۔لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ لوگ ہی اچھی نعمتیں ہیں جو خدا نے کلیسیا کی صورت میں مجھے دئے ہیں۔

    ۔پانچویں دستہ 2

    میں نے اپنی خدمت میں واضح طورپر دیکھا ہے کہ ابلیس کلیسیا کے اندر ہی سے حملہ آور ہو کر کلیسیا کو تباہ و برباد کرنے میں بڑا ماہر ہے۔اگرآپ اچھے خادم ہیں، خدا نے آپ کو خدمت کے کام کے لئے بلایا ہے اور ہمہ تن گوش خدمت کے کام میں بڑی اچھی کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، تو پھر ابلیس کو باہر سے آپ پر حملہ آور ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔ جیسا کہ یسو ع نے فرمایا تھا۔

    یوحنّا14:30’اِس کے بعد مَیں تُم سے بہت سی باتیں نہ کرُوں گا کیونکہ دُنیا کا سردار آتا ہے اور مجھ میں اُس کا کچھ نہیں‘

    آپ محسوس کریں گے کہ ابلیس کو باہر سے آپ پر حملہ آور ہونے کے لئے زیادہ مواقع میسر نہیں آئیں گے۔خداوند یسوع یہ کہہ رہے تھے کہ اگرچہ ابلیس اُس کے پیچھے پیچھے آرہا تھا، تو بھی اُسے تباہ و برباد کرنے کے لئے اُسے کوئی وجہ یا بنیاد نظر نہ آئی۔بہت سے مسح شدہ مناد بھی اسی طرح کے ہوتے ہیں۔ شیطان کو ان پر غالب آنے کے لئے کوئی وجہ یا بنیاد نہیں ملتی۔پھر ابلیس کلیسیا کے اندر ہی سے کسی کو ایسے خادموں کے خلاف اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔یسوع کے معاملہ میں یہودا ہ ہی غدار اور بے وفا تھا جسے شیطان نے استعمال کیا۔

    مجھے ایک فوجی جرنیل کی کہانی یاد آرہی ہے جس نے ایک بڑے شہر کو سر کر نے کے لئے اس کا معاصرہ کر لیا۔یہ شہر بڑی بڑی فصیلوں اور بڑے بڑے پھاٹکوں سے محفوظ کیا گیا تھا۔ ،، فوجی جرنیل نے اُس پر حملہ کی تیاری کے ساتھ اُس کا معاصرہ کیا تھا۔

    فوجی جرنیل کے ایک دوست نے اُس کے پاس آکر اُس سے پوچھا، جناب ، آپ کی سوچ اور خیال کے مطابق آپ کس طرح اِس شہر کے بلند و بالا فصیلوں اور پھاٹکوں کو عبور کر کے اُس پر غالب آئیں گے؟حالیہ تاریخ میں کوئی بھی اس بڑے محفوظ شہر پر قابض اور غالب نہیں ہو سکا۔

    فوجی جرنیل نے مسکرا کر جواب دیا، یہ میرا پانچواں دستہ ہے ۔ میں اُن پر بھروسہ کر رہا ہوں کہ وہ کوئی تدبیر نکالیں اور کوئی چال چلیں۔

    جرنیل کے دوست نے پوچھا کہ یہ پانچواں دستہ کون سا ہے؟ میرے خیال میں آپ کے پاس چار دستے ہیں۔

    فوجی جرنیل نے کہا، میرے پاس پانچواں دستہ بھی ہے۔

    اُس آدمی نے کہا، اوہ اچھا اچھا آپ کے پاس سپشیل کمانڈو یونٹ بھی ہے یا پھر چھاتہ بردار فوج بھی ہے؟

    میں اندر سے ہی جنگ کروں گا

    جنرل نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا، جی نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ میرا پانچواں ستون تو میرے جاسوس ، ایجنٹ ، دوست اور مدد گار ہیں جو اس شہر کے اندر ہی ہیں۔ آپ انتظار کریں اور دیکھیں کہ اب ہوتا کیا ہے۔ وہ اندر سے ہی ان بڑے بڑے پھاٹکوں کو کھولیں گے اور میری فوجیں پہلے ہی اندر داخل ہونے کے لئے تیار ہوں گی۔

    یہ واحد طریقہ ہے جس سے دشمن اس بڑی اور زبردست قوت اور قدرت سے منسٹری کو تباہ و برباد کر سکتا ہے جو بڑے اچھے طریقہ سے خدمت کی راہ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہوتی ہے۔تباہی اوربربادی بعض اوقات اندر سے بھی آتی ہے۔ پانچواں کالم بے وفا ، دغا باز ، دو رنگی باتیں کرنے والوں اور غیر مطمئن لوگوں پر مشمل ہوتاہے جو منسٹری کے اندر گھسے ہوتے ہیں۔اگر ایسے لوگوں کو تباہی اور بربادی لانے کے مواقع میسر آجائیں تو پھر یہ لوگ کلیسیا کو تباہ و بربادکر کے رکھ دیتے ہیں۔

    میرا ایک بے وفاہم خدمت تھا

    برسوں پہلے کا ایک واقعہ مجھے یاد ہے، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں نے خدمت کا آغاز کیا تھا۔میں نے ایک بے وفا ایسوسی ایٹ رکھنے کے اثرات کا تجربہ کیا۔اگرچہ یہ شخص باقاعدہ طور پر میرے دست راست کے طورپر کام کر رہا تھا۔ اسے میری کسی بات کا یقین ہی نہیں تھا اور وہ ہر وقت میرے خلاف بڑبڑاتا رہتا تھا۔ کلیسیا کے سبھی غیر مطمئن لوگ اسی کے گھر پر فراہم ہو کر منجی میٹگیں کیا کرتے تھے۔ ہر بار جب وہ لوگ جمع ہوتے تو کئی طرح کی باتیں کرتے ہوئے مجھے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا۔ بعض اوقات وہ میرے منادی کرنے کے انداز پر بھی بات چیت کرتے، تو کبھی وہ میرے وعظ کے دوران پانی پینے پر بھی تنقید کرتے تھے۔ کئی لوگ یہ سوچتے تھے کہ میرا روّیہ دوستانہ نہیں ہے۔ خدا نے یہ سب چیزیں مجھ پر ظاہر کر دیں، میں نے خداوند سے دعا کرتے ہوئے پوچھا کہ خداوند مجھے کیا کرنا چاہئے۔

    خدا نے کہا، اُس شخص سے جان چھڑالو۔( ایسوسی ایٹ پاسبان)

    میں نے کہا، خداوندکیا تیرا کہنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ کلیسیا سے چلا جائے؟

    خداوند نے کہا، ہاں میرا یہی مطلب ہے، اُسے برخاست کر دو، ورنہ آپ کی کلیسیا میں امن و شانتی کی فضا قائم نہ ہوگی اور نہ ہی کلیسیا میں ترقی اور بڑھوتی ہو سکے گی۔

    پس میں نے کلیسیا کے بزرگوں کی ایک میٹنگ بلائی، اس میٹنگ میں ، میں نے کہا، میں نے محسوس کیا ہے کہ بھائی ایسوسی ایٹ پاسٹر صاحب میرے لئے مدد گار ثابت نہیں ہو رہے، وہ ہمیشہ تلخی اور کڑواہٹ اور تنقید سے بھرا رہتا ہے۔

    میں نے اس بھائی سے کہا، میں جانتا ہوں کہ اب تو میری قیادت پر یقین نہیں رکھتا، میں نے آپ کی تربیت کی، آپ کی روحانی پرورش کی، اور اب تو اس قدر بلند مقام پر کھڑا ہے کہ میرے اختیار کےماتحت اور تابع نہیں رہ سکتا۔

    میں نے اس ایسوسی ایٹ پاسبان سے ہی پوچھا، بتاؤ ، اب ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

    پھر اُس بھائی صاحب نے کہا، آؤ مل کر مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں،

    لیکن کلام کے وہ حصے جو خدا نے مجھے دکھائے تھے میرے ذہن میں اُبھرآئے۔

    ٹھٹھا کرنے والے کونِکال دے تو فساد جاتا رہے گا ہاں جھگڑ ا رگڑا اور رُسوائی دُور ہو جائیں گے‘‘۔امثال22:10

    میں نے کہا، آپ بھی جانتے ہو اور مجھے بھی معلوم ہے کہ کسی بھی طرح کی کسی بحث اور بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کیوں کہ آپ کو میری کسی بات کا یقین ہی نہیں۔

    میں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، آج سے میں آپ کو اس کلیسیا کی تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کرتا ہوں۔

    وہ بڑی گھبراہٹ سے بول اٹھا، اگرچہ میرے پاس کوئی بھی ذمہ داری نہیں ہوگی تو بھی میں کلیسیا میں آنا جاری رکھوں گا۔

    تم ابھی کلیسیا سے چلے جاؤ!

    لیکن میں نےاُس سے کہا، نہیں ایسا نہیں ہوگا۔ تم ابھی چلے جاؤ اور پھر کبھی نہ آنا۔ آپ اب ہمارا حصہ نہیں رہے۔ آپ کی موجودگی کلیسیا کی تباہی اور بربادی کا باعث ہوگی۔

    میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کسی دوست یا ایسوسی ایٹ پاسبان کو برخاست کرنا آسان کام نہیں ہوتا جو برسوں سے آپ کے ساتھ رہ رہا ہوتاہے۔لیکن ایسا کرنا ہی پڑا۔ بائبل مقدس ہمیں بتاتی ہے کہ جب ابرہام کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے، اُس نے لوط سے کہا کہ وہ کسی اور جگہ چلا جائے۔ابرہام یہ کہہ رہا تھا، اگر ہم ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں تو پھر امن اور شانتی کی فضا قائم ہوگی اور خدا کا کام بھی آگے بڑھ سکے گا۔

    ایک بے وفا شخص نفرت، جھگڑا اور کڑکڑاہٹ اوربڑبڑاہٹ ہی پیدا کرتا ہے۔ بے وفائی کے یہ جذبات اُس دھوئیں کی مانند ہوتے ہیں جو پورے گھر کو اپنی لپٹ میں لے لیتا ہے۔ایسے دھوئیں سے رہائی پانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ آگ ہی بجھا دی جائے۔اگر ہم اپنی کلیسیا کو بڑا بنانا چاہتے ہیں، تو پھر ہمیں یگانگت اور محبت کے ساتھ خدمت گزاری کا کام کرنا ہوگا۔ اگر ہم اکائی پیدا نہیں کر سکتے تو پھر آئیں ڈرامے بازی کرنا چھوڑ دیں۔ میں تو اپنی کلیسیا کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر وہ دلی طورپر میرے ساتھ نہیں تو آپ وہ کلیسیا سے چلے جائیں۔

    جو میرے ساتھ نہیں وہ میرے خلاف ہے اور جو میرے ساتھ جمع نہیں کرتا وہ بکھیرتا ہے‘‘۔مَتی12:30

    میں آپ سے التماس کروںگا کہ آپ چلے جائیں، میں اس معاملہ میں بہت سنجیدہ ہوتاہوں۔جب آپ جائیں گے تو میں آپ کے سفری اخراجات اور بس میں بیٹھ کر کھانے کے لئے لیز، مونگ پھلی ، بسکٹ اور کولڈ ڈرنک کے لئے پیسے بھی دوںگا ۔

    تاکہ ہم جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اور وہ ایک دوسرے پر اعتماد اور بھروسہ ہے باہم مل کر رہیں اور خدا کے کام کو کرنا جاری رکھیں۔

    دغابازوں سے چھٹکارا پائیں

    مجھے تو کسی قسم کی ڈرامے بازی کرنا نہیں آتی۔واقعی مجھے تو طرح طرح کے رُوپ دھارنے نہیں آتے۔ لیکن کلیسیامیں کئی طرح کے رُوپ دھارے ہوئے لوگ موجود ہوتے ہیں، ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آپ کو بہت حقیر جانتے ہیں لیکن ظاہر یہی کرتے ہیں کہ اُنہیں آپ سے بڑی محبت ہے اور وہ آپ کے ساتھی اور مدد گارہیں۔

    ۔خدا کی محبت کے پیش نظر کلیسیا کو بھرنے کے لئے3

    لازم ہے کہ خدمت گزاری کا کام محبت کی قدرت اور یگانگت اور ٹیم کے ساتھ کیا جائے۔

    اگر آپس میں محبت رکھو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو‘‘۔یوحنّا12:35

    کامیاب قائد کی حیثیت سے آپ کو خدمت کرنے کے لئے، ویسی محبت دکھانا ہوگی جس کا یسوع نے ذکر کیا تھا۔لوگ محبت سے بن ڈور آپ کی طر ف کھینچے چلے آتے ہیں۔جب لوگ اپنے قائدین کو حقیقی محبت میں چلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ اُس کی کشش محسوس کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ کلیسیاکے لوگ اندھے نہیں ہوتے۔ نہ ہی وہ بہرے ہوتے ہیں۔ جب راہنماؤں میں بے اتفاقی اور اختلافات ہوتے ہیں تو کلیسیا ئی اراکین کونظر آہی جاتے ہیں۔

    بھیڑیں صرف راحت کے چشموں سے پیتی ہیں

    ہر ایک پاسبان کو بھیڑوں کے تعلق سے ایک بات جاننی چاہئے اور وہ یہ کی بھیڑیں راحت کے چشموں سے پیتی ہیں۔اگر پانی گدلا اور دھندلا سا ہو تو بھیڑیں اُس پانی سے دُور ہی رہتی ہیں۔کیوں کہ اُنہیں اَس بات کا کوئی بھروسہ اور یقین نہیں ہوتا کہ پانی میں کوئی مگر مچھ نہیں ہے۔

    وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ زبُور23:2

    جب کبھی کلیسیا میں غداری، بے اعتمادی اور بے وفائی کی فضا اور ماحول ہوتا ہےتو بھیڑیں خوفزدہ ہو کر دبک کر بیٹھ جاتی ہیں۔

    ۔خدمت کرنے والی ایک بڑی اور کامیاب ٹیم4

    ایک شخص اچھا کام کر سکتا ہے۔ ایک پاسبان ایک وقت میں ایک ہی جگہ پر موجود ہوتاہے، جب تک وہ تھک نہیں جاتا ، کام کرتا رہتا ہے۔ کیونکہ اُس کی طاقت اور توانائی محدود ہوتی ہے۔اسی لئے تو ہر اُس شخص کو بہت سا پھل لانے اور اپنی خدمت کی حدود کو وسعت دینے کے لئے دوسروں کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہئے۔یہ دوسرے لوگ ٹیم کہلاتے ہیں، تاہم بے وفا، غدار اور بے اعتماد اور پھوٹ پیدا کرنے والوں سے دُور رہتے ہوئے کام کرنا بھی فائدہ مند ہوتاہے۔ غیرمخلص،غیر مطمئن اور بیزار لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی بہ نسبت اکیلے کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔

    در حقیقت، ایسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ایک مؤثر ٹیم کا قیام ممکن ہی نہیں۔میرا یہ ایمان ہے کہ میں نے جس قدر کام آج کے دن تک کر لیا ہے وہ اسی وجہ سے ہے کیونکہ میں نے ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا۔

    ۔ایک بڑی کلیسیاقائم کرنا5

    اس کتاب کو تحریر کرتے وقت آج پوری دنیا میں لائٹ ہاؤس چرچز ہیں۔ یعنی گھانا، ساؤتھ افریقہ، نیو یارک اور سوئٹز ر لینڈ جیسے ممالک میں خدمت کا کام جاری و ساری ہے۔ یہ سب کلیسیائیں ایک نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ جو کہ گھانا میں موجود ہیڈ آفس کے ساتھ وفادارہیں۔ لوگ اکثر مجھے پوچھتے ہیں، آپ کس طرح مختلف جگہوں پر اپنی کلیسیائیں قائم کرتے اور سارا انتظام و انصرام چلاتے ہو؟ آپ کس طرح سب کچھ کنٹرول کرتے ہو؟

    دیکھیں بہت سا انتظام و انصرام وفاداری پر منحصر ہوتاہے۔ کلیسیا ؤں کی گلہ بانی ایسے خادمین کرتے ہیں جو خداوند کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں، اس کے بعد وہ میرے ساتھ اور پھر لائٹ ہاؤس کلیسیا کی رویا کے ساتھ بھی متفق اور وفادار اور دیانتدار ہوتے ہیں۔

    وفاداری کے بغیر کوئی بھی نیٹ ورک یا تنظیم زوال کا شکار ہو جاتی ہےایسی کلیسیا ئیں یا تنظیمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کئی دوسری ناراض ٹولیاں بنتی رہتی ہیں۔ یوں قرب و جوار میں کئی چھوٹی چھوٹی کلیسیا ئیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

    اُن کی کلیسیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

    مجھے ایک برانچ کلیسیا کی کہانی یاد ہے جو بے اتفاقی کے سبب سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی۔مقامی کلیسیا میں فنڈ ریزنگ پروگرام کے بعد بے وفائی کے بیج جو ایک عرصہ سے بوئے گئے تھے اُگ کر سامنے آگئے۔اِس بے اتفاقی کے نتیجہ میں، پاسبان نے مستعفی ہوکر اپنی کلیسیا شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اس قدرخفا تھا کہ ا ُس نے جمع شدہ رقم واپس کر دی۔ کلیسیائی اراکین بلاشبہ ا ُس کے ایسے قدم اُٹھانے پر بہت حیران اور پریشان بھی تھے کہ وہ روپیہ پیسہ جو اُنہوں نے چر چ کے لئے دیا تھا اُنہیں واپس لوٹادیا گیا۔

    اُس پاسبان نے اُس تنظیم اور سینئر پاسبانوں کے خلا ف طرح طرح کی کہانیاں پھیلانا شروع کر دیں، فطری عمل ہے ، وہ کلیسیا پاسبان کی ایسی حرکتوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

    پیارے دوستو! میں آپ کو کئی ایک واقعات بتاسکتا اور اس بات کی وضاحت کر سکتا ہوں کہ کیوں ایک کے بعد دوسری کلیسیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے اور پھر

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1