Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)
کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)
کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)
Ebook261 pages2 hours

کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)

Rating: 0 out of 5 stars

()

Read preview

About this ebook

Do you desire to be anointed? In this historic book, Dr. Heward-Mills shares several steps to receiving the anointing. This book will most certainly be a blessing to you and your ministry. Discover the steps you need to take to become anointed!

LanguageUrdu
Release dateJun 28, 2018
ISBN9781641352826
کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)
Author

Dag Heward-Mills

Bishop Dag Heward-Mills is a medical doctor by profession and the founder of the United Denominations Originating from the Lighthouse Group of Churches (UD-OLGC). The UD-OLGC comprises over three thousand churches pastored by seasoned ministers, groomed and trained in-house. Bishop Dag Heward-Mills oversees this charismatic group of denominations, which operates in over 90 different countries in Africa, Asia, Europe, the Caribbean, Australia, and North and South America. With a ministry spanning over thirty years, Dag Heward-Mills has authored several books with bestsellers including ‘The Art of Leadership’, ‘Loyalty and Disloyalty’, and ‘The Mega Church’. He is considered to be the largest publishing author in Africa, having had his books translated into over 52 languages with more than 40 million copies in print.

Related to کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)

Related ebooks

Reviews for کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu)

Rating: 0 out of 5 stars
0 ratings

0 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    کے حصول کے طریقےمسح (Steps to the Anointing - Urdu) - Dag Heward-Mills

    باب1

    سات وجوہات۔ آ پ کو لازمی طور پر مسح شدہ ہونا چاہئے۔

    ۔ آپ کو لازمی طور پرمسح شدہ ہونا چاہئے کیوں کہ کوئی شخص بھی خدا کی خدمت کو اپنی فطری طاقت یا جسمانی قوت سے سر انجام 1 نہیں دے سکتا بلکہ صرف اور صرف روح القدس کے وسیلہ سے خدا کی خدمت سر انجام دی جا سکتی ہے۔

    تب اُس نے مجھے جواب دیا کہ یہ زر بابل کے لئے خداوند کا کلام ہے کہ نہ تو زور سے اور نہ تو توانائی سے بلکہ میری روح سے، رَب الافواج فرماتا ہے۔ زکریاہ4:6

    حقیقی خدمت صرف اور صرف رُوح القدس کی قوت سے ہی کامیاب ہوگی۔ایک غیر حقیقی خدمت سکول ٹیچر ، لیکچرار اور تحریک دینے والے مقرر( سپیکر) کی سطح پرچلتی ہے۔فیصلہ کر لیں کہ آپ نے مسح شدہ ہو کر ہی خدمت کے میدان میں قدم رکھنا ہے۔

    اپنی خدمت کو مسح کی قوت سے اُوپر لائیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ مسح کے بغیر آپ کچھ بھی تو نہیں کر سکتے۔ 

    ۔ آپ کو لازمی طور پر مسح شدہ ہونا چاہئے ، حتیٰ کہ خداوند یسوع مسیح نے بھی خدمت شروع کرنے سے پہلے مسح کا انتظار کیا۔2

    ‘‘جب سب لوگوں نے بپتسمہ لیا اور یسوع بھی بپتسمہ پا کر دُعا کر رہا تھا تو ایسا ہوا کہ آسمان کھل گیا اور رُوح القدس جسمانی صورت میں کبوتر کی مانند اُس پر نازل ہوا۔ اور آسمان سے آواز آئی کہ تو میرا پیارا بیٹا ہے تجھ سے میں خوش ہوں۔ جب یسوع خود تعلیم دینے لگا قریباً 3:21-23’’ لوقا تیس برس کا تھا

    درج بالا حوالہ مسیح کی خدمت کے آغاز کی نشاندہی کرتاہے۔ تیس برس کی عمر تک، ہم خداوند یسوع کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ کچھ بیان نہیں کہ خداوند یسوع مسیح نے تیس برس تک کیا کیا۔ لیکن رُوح القدس کے نزول کے بعد۔ خداوند یسوع نے تعلیم دینے، منادی کرنے اور لوگوں کو شفا دینے کا کا م شروع کر دیا۔

    ۔ آپ کو لازمی طور پر مسح شدہ ہونا چاہئے ، حتیٰ کہ رسولوں کو بھی خدمت شروع کرنے سے پہلے رُوح القدس( مسح) کا انتظا ر 3 کرنے کے لئے کہا گیا 

    ‘‘اور اُن سے مل کر اُن کو حکم دیا کہ یروشلیم سے باہر نہ جاؤ بلکہ باپ کے اُس وعدہ کے پورا ہونے کے منتظر رہو۔ جس کا ذکر تم مجھ سے ( اعمال1:4) سن چکے ہو۔’’

    ذرا سوچیں تو رُوح القدس کے بغیر آپ کی خدمت کیسی ہوگی؟حتیٰ کہ وہ عظیم رسول جنہیں خداوند یسوع کے ساتھ رہنے ، چلنے اور کھانے پینے کا شرف حاصل ہوا اُنہیں بھی خدمت گزاری کے کام کو شروع کرنے کے لئے مسح کی ضرورت تھی۔

    ۔ آپ کو لازمی طور پر مسح شدہ ہونا چاہئے کیوں کہ الیشع نبی نے بھی اُس وقت مسح ہی مانگا جب اُسے موقع دیا گیا کہ وہ کچھ مانگنا چاہتا 4 ہے تو مانگ لے۔

    الیشع نبی نے اِس بات کو پہچان لیا کہ خدمت گزاری کا کام مسح کے وسیلہ سے ہی ممکن ہے۔ جب ایلیاہ نے اُس سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتا ہے کہ اُس کے لئے کیا جائے ، تو اُس نے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ اُس کو دُونا مسح حاصل ہو۔

    ‘‘اور جب وہ پار ہو گئے تو ایلیاہ نے الیشع سے کہا اِس سے پیشتر کہ میں تجھ سے لے لیا جاؤں ، بتا کہ میں تیرے لئے کیا کروں۔ الیشع (سلاطین2:92) نے کہا میں تیری منت کرتا ہو ں کہ تیری روح کا دُونا حصہ مجھ پر ہو۔

    الیشع چاہتا تو کئی ایک اور چیزیں بھی مانگ سکتا تھا۔ وہ ایلیاہ جیسی نیک نامی، ایلیاہ کی دولت، جائیداد اور مال و متاع بھی مانگ سکتاتھا۔

    لیکن برسوں ایلیاہ کے ساتھ چلنے کے بعد، الیشع کو علم ہو چکا تھا کہ ایلیاہ کی کامیابی کا راز کس بات میں پوشیدہ ہے۔اُس نے جان لیا کہ کامیاب خدمت کا دار و مدار مسح پر ہی ہے۔ اِسی لئے تو اُس نے دونا مسح مانگا۔ اگر بڑے بڑے نبی بھی مسح ہی کے طالب ہوتے ہیں تو پھر آپ کئی ایک چیزوں کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں۔( امریکہ کا ویزہ، لیموزین کار، یورپ میں امیگریشن، آسٹریلیا میں سیٹل ہونا۔ غیر ملکی خادمین سے رابطے، غیر ملکی مالی امداد وغیرہ وغیرہ)

    ۔ آپ کو لازمی طور پر مسح شدہ ہونا چاہئے کیوں کہ ساؤل بادشاہ بھی اُس وقت تک بدل کر اور انسان نہ بنا جب تک اُسے مسح نہ کیا 5 گیا۔

    جب ساؤل پر مسح آٹھہرا تو وہ ایک معمولی شخص سے بادشاہ بن گیا۔اِسی طرح، جب آپ پر مسح آٹھہرے گا تو آپ خدا کی بادشاہی میں ایک با اختیار شخص بن جائیں گے۔ 

    ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو ورغلاپھسلا کر اپنے اختیا رمیں کر لیں، لیکن آپ مسح کے بغیر ایک با اختیار شخص نہیں بن پائیں گے۔روح القدس کا مسح ہی آپ کو ایک اور شخص بنا ڈالے گا۔

    ‘‘پھر سموئیل نے تیل کی کپی لی اور اُس کے سر پرانڈیلی اور اُسے چوما اور کہا کہ کیا یہی بات نہیں کہ خداوند نے تجھے مسح کیا تاکہ تو اُس کی میراث کا پیشوا ہو؟ ’’1سموئیل10:1

    ’’ تب خداوند کی رُوح تجھ پر زور سے نازل ہو گی اور تو اُن کے ساتھ نبوت کرنے لگے گا اور بدل کر اور ہی آدمی ہو جائے گا۔ ‘‘

    ( سموئیل10:61)

    ۔ آپ کو لازمی طور پر مسح شدہ ہونا چاہئے کیونکہ داؤد، جو کہ ایک مسح شدہ زبور نویس اور کلام پاک کو لکھنے والا تھا، اُس نے ساری 6 برکات کو پاک مسح سے منسوب کیا۔

    داؤد نے اپنی زندگی کے تقریباً ہر ایک پہلو کو مسح سے منسوب کیا۔ حقیقی طور پر رُوح میں زندگی گزارنے والے لوگ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مسح کے زبردست اثرات کو پہچانتے ہیں۔زبور89میں ، ہم داؤد کو ایک خوبصور ت گیت گاتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ اِس زبور میں وہ اپنی زندگی میں مسح کے زبردست اثرات کو بیان کرتا ہے۔ وہ مدد، قوت، قائم او رمضبوط ہونے ، سرفرازی ، سر بلندی اور اختیار کو ایسی چیزوں کے طور پر بیان کرتا ہے جو مسح سے حاصل ہوتی ہیں۔

    اگر مسح شدہ زبور نویس مسح سے اِن سب چیزوں کو حاصل کرتا ہے تو پھر آپ کس طرح توقع کر سکتے ہیں کہ آپ کو یہ سب چیزیں مسح کے بغیر حاصل ہو جائیں گی؟ جب داؤد خدا کے حضور گڑ گڑایا تو کیا آپ اس پر الزام تراشی کریں گے؟ 

    (زبور51:11) ’’ مجھے اپنے حضور سے خارج نہ کر۔ اور اپنی پاک روح کو مجھ سے جدا نہ کر۔ ‘‘

    روح القدس ( مسح ) ہی اُس کے لئے سب سے بیش قیمت چیز تھی۔

    ۔ مسح انتہائی ضروری ہے ، کیوں کہ موسیٰ نے اِس کے بغیر خدمت جاری رکھنے سے انکار کردیا 7

    حتیٰ کہ موسیٰ بھی مسح کے بغیر ایک قدم نہیں اُٹھا سکتا تھا۔تو پھر آپ کس طرح اپنی خدمت کو مسح کے بغیر آگے بڑھا سکتے ہیں؟

    خرو ج کی کتاب میں ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح مر دِ خدا موسیٰ نے خدا کی قوت اور مسح کے نہ ہونے کی صورت میں اپنی خدمت کو جاری رکھنے سے انکار کر دیا

    ‘‘موسیٰ نے کہا اگر تو ساتھ نہ چلے تو ہم کو یہاں سے آگے نہ لے جا۔ کیوں کہ یہ کیوں کر معلوم ہو گا کہ مجھ پر اور تیرے لوگوں پر تیرے کرم کی نظر ہے؟ کیا اِسی طریق سے نہیں کہ تو ہمارے ساتھ ساتھ چلے تاکہ میں اور تیرے لوگ روئے زمین کی سب قوموں سے نرالے ٹھہریں؟خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ میں یہ کام بھی جس کا تو نے ذکر کیا ہے کروں گا۔ کیوں کہ تجھ پر میرے کرم کی نظر ہے۔ اور میں تجھ کو بنام پہچانتا ہوں۔ تب وہ بول اُٹھا کہ میں تیری منت کرتا ہوں مجھے اپنا جلال دکھا دے۔ اُس نے کہا میں اپنی ساری نیکی تیرے سامنے ظاہر کروں گااور تیرے ہی سامنے خداوند کے نام کا اعلان کروں گا۔ اور میں جس پر مہربان ہونا چاہوں مہربان ہوں ( 33:15-19خروج -) گا اور جس پر رحم کرنا چاہوں رحم کروں گا۔

    باب2

    آپ کی خدمت پر مسح کے پندر ہ زبردست اثرات

    ‘‘اُس وقت تو نے رویا میں اپنے مقدسوں سے کلام کیا۔ اور فرمایا کہ میں نے ایک زبردست کو مد دگار بنایا ہے۔ اور قوم میں سے ایک کو چن کر سرفراز کیا ہے۔ میرا بندہ داؤد مجھے مل گیا۔ اپنے مقدس تیل سے میں نے اُسے مسح کیا ہے۔ میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا۔ (89:19-21زبور) میرا بازو اُسے تقویت دے گا۔

    عہدِ عتیق کے ایک خوبصورت ترین زبور میں داؤد بادشاہ اُن برکات کے لئے ستائش کرتا ہے جو اُسے مسح شدہ ہونے کی وجہ سے عطا ہوئیں۔ 

    اپنے ذاتی تجربہ سے، میں نے یہ جانا ہے کہ بہت کم لوگ اِس قابل ہوتے ہیں جو اپنی برکات کو برکات کے اصل منبع سے منسوب کرتے 

    ہیں۔اُنہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ اُن کا پس منظر کیا تھا اور کیسے وہ موجودہ مقام تک پہنچے اور کیسے اُنہیں یہ ساری برکات عطا ہوئی ہیں۔

    ایسی لاعلمی ناشکری اور بغاوت کی بنیاد بنتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ گہرے طور پر سوچنے کی صلاحیت بھی اہم خوبی ہے تاکہ ہم اپنی برکات کے منبع کو جان سکیں۔

    یہ پڑھنا دلچسپی کا حامل ہے کہ کس طرح داؤد ہر طرح کی نعمت و برکات کو مسح سے منسوب کرتاہے۔مسح اُسے اِس قدر عزیز تھا کہ اکثر و بیشتر وہ اپنے آپ کو’’ خدا کا ممسوح ‘‘کے طور پر بیان کرتا ہے۔

    میری دُعا ہے کہ خدا آپ کے دل کی آنکھیں روشن کردے تا کہ اپنی زندگی اور خدمت میں اُس کے مسح کی اہمیت اور قدر کو دیکھ سکیں۔

    میرا ایمان ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ خادمین اِس بات کو دیکھ سکیں کہ مسح نے کیا کیا کام سر انجام دئے تو پھر وہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر مسح ہی کے طالب ہوں گے ۔اگر داؤد کی زندگی پر مسح کا ایسا اثر تھا ، تو پھر آپ کو بھی اپنی زندگی او رمنسٹری میں مسح کے ایسے ہی اثر و تاثیر کے لئے مسح کے طالب ہونا چاہئے۔

    ۔ مسح کے سبب آپ اپنی زندگی اور خدمت میں فو ق الفطرت مدد حاصل کریں گے۔1

    داؤد نے محسوس کیا کہ بطور بادشاہ اُس کی خدمت مسح ہی کے سبب سے مؤثر ہوئی۔ اُس نے کہا۔ 

    ‘‘اس وقت تو نے رویا میں اپنے مقدسوں سے کلام کیا اور فرمایا کہ میں نے ایک زبردست کو مدد گار بنایا ہے ۔ ’’زبور89:19

    ۔ مسح کے سبب آپ خدمت میں بلندیوں تک جائیں گے 2

    داؤد نے اپنی سر فرازی کو مسح کا نتیجہ سمجھا

    ‘‘میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا ۔ میرا بازو اُسے تقویت دے گا۔ ’’ زبور89:19

    ۔مسح کے سبب آپ خدمت میں قائم اور مضبوط ہو جائیں گے 3

    آپ یہاں پر خدا کی طرف سے قائم ہونے والی خدمت اور اُس خدمت میں فرق دیکھ سکتے ہیں جو قائم نہ کی گئی۔ داؤد بادشاہ مسح کے سبب سے قائم اور مضبوط ہوا۔

    ‘‘میرا بند داؤد مجھے مل گیا ۔ اپنے مقدس تیل سے میں نے اُسے مسح کیا ہے۔میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا ۔ میرا بازو اُسے تقویت 89:20-21 زبور دے گا

    ۔ مسح کے سبب سے آپ اپنی خدمت میں زور پکڑتے جائیں گے 4

    بہت دفعہ خادمین اپنی خدمت اور منادی میں کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں، لوگو ں کو رہائی دلانے اور زندگیوں کو تبدیلی کر دینے والی قوت اُن کی منادی میں موجود نہیں ہوتی۔ مسح ہی آپ کی زندگی اور خدمت میں سے ہر طرح کی کمی او رکمزوری کو دُور کرے گا۔ داؤد بادشاہ نے محسوس کیا کہ وہ مسح ہی کے سبب سے مضبوط ہوتا چلا جا رہا ہے۔ لکھا ہے۔ 

    ( زبور89:21) ’’ میرا ہاتھ اُس کے ساتھ رہے گا ۔ میرا بازو اسے تقویت دے گا۔ ‘‘

    ۔ مسح آ پ کو فریب کھانے سے محفوظ رکھے گا۔5

    وہ برائی جو خادمین کو وبا کی طرح گھیر لیتی ہے وہ ہے دھوکہ اور فریب۔ فریب خدمت میں ریاکاری اور اندھے پن کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔بہت سے تجربہ کار خادمین بھی کئی ایک حصوں میں بہت حد تک اندھے پن کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ چھوٹے سے کیڑے مکوڑے کو تو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اونٹ جیسے کسی جانور کو دیکھنے سے قاصر رہتے ہیں۔

    (متی23:24)‘‘ اَ ے اندھے راہ بتانے والو جو مچھر کو تو چھانتے ہو اور اُونٹ کو نگل جاتے ہو۔’’

    خداوند یسوع مسیح نے تجربہ کار خادمین کی ریاکاری ، اندھے پن اور فریب پر سخت ملامت کی۔

    ( متی 23:16 ) ! اَے اندھے راہ بتانے والو تم پر افسوس

    ( متی23:17) اَے احمقو اور اندھو

    ( 23:19 (متی اَے اندھےراہ بتانے والو...

    (متی23:24) اَے اندھے فریسیو

    اَے اندھے فریسی پہلے پیالے اور رکابی کو اند ر سے صاف کر تاکہ اُوپر سے بھی صاف ہو جائے۔ ’’ (متی23:26) ‘‘

    تاہم داؤد بادشاہ نے محسوس کیا کہ وہ مسح کے سبب سے دھوکے اور فریب پر غالب آیا۔‘‘دشمن اُس پر جبر نہ کرنے پائے گا۔ اور زبور89:22) شرارت کا فرزند اُسے نہ ستائے گا۔

    ۔ مسح آپ کو ابلیس کی طرف سے ستائے جانے سے محفوظ رکھے گا۔ 6

    داؤد اِس بات پر ایمان رکھتا تھا کہ بیماری، کمزوری

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1