Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)
آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)
آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)
Ebook250 pages2 hours

آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)

Rating: 1 out of 5 stars

1/5

()

Read preview

About this ebook

“Perhaps one of the greatest enemies you will ever encounter is ‘the accuser in the midst of the brethren’.” Receive great insights on how this weapon of accusation is deployed and learn how to overcome it, as you read this classic book, by Dag Heward-Mills.

LanguageUrdu
Release dateJun 28, 2018
ISBN9781641352833
آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)
Author

Dag Heward-Mills

Bishop Dag Heward-Mills is a medical doctor by profession and the founder of the United Denominations Originating from the Lighthouse Group of Churches (UD-OLGC). The UD-OLGC comprises over three thousand churches pastored by seasoned ministers, groomed and trained in-house. Bishop Dag Heward-Mills oversees this charismatic group of denominations, which operates in over 90 different countries in Africa, Asia, Europe, the Caribbean, Australia, and North and South America. With a ministry spanning over thirty years, Dag Heward-Mills has authored several books with bestsellers including ‘The Art of Leadership’, ‘Loyalty and Disloyalty’, and ‘The Mega Church’. He is considered to be the largest publishing author in Africa, having had his books translated into over 52 languages with more than 40 million copies in print.

Related to آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)

Related ebooks

Reviews for آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu)

Rating: 1 out of 5 stars
1/5

1 rating0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    آپ پر الزام تراشی کرنے والے (Those who Accuse you - Urdu) - Dag Heward-Mills

    باب1

    اَلزام تراش

    ‘‘پھر میں نے آسمان پر سے یہ بڑی آواز آتی سنی کہ اَب ہمارے خدا کی نجات اور قدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسیح کا اختیار ظاہر ہوا۔ کیوں کہ ہمارے بھائیوں پر الزام لگانے والا جو رات دن ہمارے خدا کے آگے اُن پر الزام لگایا کرتا ہے، گرادیا گیا .......۔’’ 

    ( مکاشفہ12:10)

    اگرچہ ابلیس بھائیوں پر الزام لگانے والے کے طور پر مشہور ہے لیکن در اصل وہ بھائیوں کے درمیان الزام لگانے والا ہے۔ آپ کی قیادت کے تجربہ میں آپ مختلف طرح کے لوگوں سے ملیں گے۔ شاید سب سے زیادہ حوصلہ شکن دشمن وہی ہوتاہے جو بھائیوں پر الزام لگانے والا ہو۔ مسائل و مشکلات مختلف مراحل پر آتے ہیں۔لیکن سب سے بڑا مسئلہ بھائیوں کے درمیان الزام لگانے والے شخص کے ساتھ نبرد آزماہونا ہے۔ اپنی خدمت کے اعلیٰ ترین مقام پر آپ کو الزام لگانے والے سے بڑی کشمکش سے دوچار ہونا پڑے گا۔ الزام تراشی ابلیس کی اپنے دشمن کے خلاف اوّل درجے کی حکمت عملی ہے۔ 

    شیطان کا بہترین ہتھیار

    شیطان کے مختلف طریقہ کار ہیں۔جن کے ذریعہ سے وہ کام کرتا ہے۔ وہ آزمانے ،ایک جھوٹ بولنے والے اور ایک قاتل یا ایک دھوکہ باز کی صورت میں آپ کے پاس آتا ہے۔ تاہم اگر وہ آپ پر الزام لگانے والے کے طور پر غالب آگیا تو سمجھ لیں کہ ایک گھمسان کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ خداوند یسوع کی زندگی میں بھی سب کچھ ایسے ہی تھا۔ شروع میں ابلیس اُس کے پاس ایک الزام لگانے والے کے طورپر آیا۔ خداوند یسوع مسیح چالیس روز تک بیابان میں آزمائے گئے۔ شیطا ن نے بیابان میں اُس کے ساتھ جھوٹ بولا اور ہر ممکن حد تک اُسے فریب دینے کی کوشش کی۔ خداوند یسوع کی خدمت کے دوران ابلیس ایک قاتل کی صورت میں اُس پر حملہ آور ہوتا رہا۔ وہ شروع ہی سے خونی ہے۔ بہت سے موقعوں پرشیطان نے بھیڑ کی طرف سے کاروائی کے وسیلہ سے خداوند یسوع کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ یوحنا 8:44

    ‘‘اور اُٹھ کر اُس کو شہر سے باہر نکالا اور اُس پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے۔ جس پر اُن کا شہر آباد تھا۔تاکہ اُسے سر کے بل گرادیں۔ مگر وہ اُن 4:29-30 کے بیچ میں سے نکل کر چلا گیا۔’’ لوقا

    ایک اور موقع پر ابلیس نے خداوند یسوع کو گلیل کی جھیل میں ڈبو کر ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ لیکن اُسے کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ کیوں کہ یسوع نے طوفان کو ڈانٹا ، یہ طوفان خدا کی طرف سے نہیں آیا تھاوگرنہ یسوع مسیح نے طوفان کو ڈانٹنے کے وسیلہ سے خدا کی

    حکمت کو ڈانٹ رہے ہونا تھا۔

    ‘‘مگر جب کشتی چلی جاتی تھی تو وہ سوگیا۔ اور جھیل پر بڑی آندھی آئی اور کشتی پانی سے بھری جاتی تھی۔اور وہ خطرہ میں تھے۔ اُنہوں نے پاس آکر اُسے جگایا اور کہا کہ صاحب صاحب ہم ہلاک ہوئے جاتے ہیں۔اُس نے اُٹھ کر ہوا اور پانی کے زور شور کوجھڑکا اور دونوں 8:23-24 لوقا تھم گئے اور امن ہو گیا۔’

    الزام تراش کے بھیس میں آنا

    تاہم خداوند یسوع کی خدمت اُس وقت اختتام کو پہنچی جب شیطان نے ایک الزام لگانے والے کا لبادہ اوڑھ لیا۔ خداوند یسوع ایک ہفتہ تک سنگین الزام تراشی کا سامنا کرتے رہے۔ جس سے اُن کی خدمت اختتام پذیر ہوئی۔ اُس سنگین الزام تراشی کا آغاز اُس سبت کے روزہوا جب لوگ ہاتھوں میں کھجور کی ڈالیا ں لئے اُس کے استقبال کو آئے۔ اور پھر الزام تراشی کا یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہا جب 21:1-17 تک کہ خداوند کو مصلوب نہ کر دیا گیا۔ متی

    آپ غور کریں کہ خداوند نے کیسے بڑی فتح مندی کے ساتھ یروشلیم میں داخل ہو کر ہیکل کی صفائی کی اور دیکھیں کہ کس طرح اُس دن ( متی21:23) سے اُس پر سوالات اور الزامات کی بوچھاڑ ہو گئی جب وہ یروشلیم پہنچے تھے۔

    اِس بار شیطان نے اپنا مہلک ترین ہتھیار نکال کر اُسے خداوند کے خلاف استعمال کیا۔ الزام تراشی کے ہتھیار کا رُخ خداوند کی طرف ہوا۔ فسح سے پہلے پورا ہفتہ خداوند ہیکل میں تھے۔ اور اُن سے سوالات پوچھے گئے۔اور فریسیوں نے ہر طرح سے اُس کی تفتیش و تحقیق کی۔ 

    ‘‘اُس وقت فریسیوں نے جاکر مشورہ کیا کہ اُسے کیوں کر باتوں میں پھنسائیں پس اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو ہیردیوں کے ساتھ اُس کے پاس بھیجا ۔ اور اُنہوں نے کہا کہ اَے اُستاد ہم جانتے ہیں کہ تو سچا ہے۔اور سچائی سے خدا کی راہ کی تعلیم دیتا ہے۔ اور کسی کی پرواہ نہیں کرتا۔ کیوں کہ تو کسی آدمی کا طرفدار نہیں۔ پس ہمیں بتا، تو کیا سمجھتا ہے ، قیصر کو جذیہ دینا روا ہے یا نہیں؟یسو ع نے اُن کی )22:15-18 متی) شرارت جان کر کہا، اَے ریا کارو، مجھے کیوں آزماتے ہو؟ ’’

    خداوند یسوع مسیح سے اُس کی زندگی اور خدمت کے ہر پہلو کے بارے سوالات پوچھے گئے۔ کئی ایک دن تک خداوند سوالات پوچھنے والوں کی بدی اور ریاکاری کو برداشت کرتے رہے۔اپنی زندگی کے آخری چوبیس گھنٹوں میں پیلاطس اور ہیرودیس کی عدالت میں بھی اُس پر الزام تراشی کی گئی۔ خداوند یسوع مسیح نے مختلف طرح کے ردِعمل کے ساتھ ایسی سنگین ترین الزام تراشی کا سامنا کیا ، اُس نے مختصر طور پر ہیکل میں مختلف سوالات کا جواب دیا۔ اور اپنے الزام لگانے والوں کو مایوس کیا۔

    (متی22:22) ‘‘ اُنہوں نے یہ سن کر تعجب کیا اور اُسے چھوڑ کر چلے گئے۔’’

    اُنہوں نے اِس سے قبل ایسی باتیں نہیں سنی تھیں...

    (یوحنا7:46) پیادوں نے جواب دیا کہ انسان نے کبھی ایسا کلام نہیں کیا۔

    تاہم پیلاطس کی عدالت اور دیگرُ بت پرست حکمرانوں کے سامنے اُنہوں نے کسی بھی اُس سوال کا جواب نہ دیا۔ جو اُس سے پوچھا گیا۔

    (متی27:14)اُس نے ایک بات کا بھی اُس کو جواب نہ دیا۔ یہاں تک کہ حاکم نے بہت تعجب کیا۔

    جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ابلیس کے مختلف بہروپ ہیں۔جن کے تحت وہ حملہ آور ہوتاہے۔کتاب کے اِس حصہ میں ہم اُن الزام تراشیوں کے تعلق سے دیکھیں اور سیکھیں گے جنہیں وہ آپ کو خوفزدہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔شاید آپ اپنی خدمت میں الزام تراشی کے دُکھ سے گزر رہے ہیں۔ اکثر اوقات آپ کو سمجھ نہیں آتی کہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ جب آپ زیرِ نظر کتاب کا مطالعہ کرچکیں گے تو پھر خدا آپ کو اپنے دشمن سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکمت و فہم عطا فرمائے گا۔

    الزام تراشی کیا ہے؟

    الزام ایک ایسا دعویٰ یا حتمی بیان ہوتا ہے جو کسی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بیان یا دعویٰ در اصل الزام ہی ہوتاہے جس میں کسی دوسر ے پر اُنگلی اٹھائی جاتی ہے۔ الزام تراشی ایک ایسا بیان ہوتا ہے جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص کوئی غلط کام کرنے کا مرتکب ہواہے۔ بالخصوص کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے۔ ایسے بیانات جو کسی شخص کے خلاف مسلسل دئے جاتے ہیں۔اُس کی نیک نامی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ صرف مضبوط دل لوگ ہی ایک عرصہ تک پے درپے الزام تراشی کی زد میں زندگی بسر کر سکتے ہیں۔اگرچہ الزامات انسانی منہ سے ہی نکلتے ہیں۔ لیکن یہ الزامات بھائیوں پر الزام لگانے والے کی طرف سے ہی مسح اور مخصو ص ہوتے ہیں۔شیطان ہی بھائیوں کے خلاف الزام لگانے والا ہے۔ 

    عام طور کس طرح کے لوگ الزام تراشی پر بطور ملازم رکھتے جاتے ہیں؟

    میرے ملک میں عام طور پر سیکیورٹی گارڈ کے طور پر ملازم رکھے جاتے ہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں قصاب اور کباب فروش کے طور پر ملازم رکھا جاتا ہے۔ اِسی طرح کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں شیطان الزام تراشوں کے طور پر ملازمت پر رکھتا ہے۔ ایسے لوگوں کا شمار ملزم کے قریبی دوستوں میں ہوتاہے۔ 

    ( زبور41:9) بلکہ میرے دلی دوست نے جس پر مجھے بھروسہ تھا۔ اور جو میری روٹی کھاتا تھا مجھ پر لات اٹھائی ہے۔

    قریبی دوست وہ ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی سے بخوبی آشنا ہوتے ہیں۔ جیسا کہ دوست احباب ، شوہر بیویاں، بیٹے بیٹیاں اور آپ کے عزیز و اقارب ، معاون پاسبان کلیسیائی اراکین ، صحافی برادری کے لوگ آپ کے ہم جماعت وغیرہ۔ الزام تراشیوں کے مؤثر ہونے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کسی قریبی شخص کے وسیلہ سے ہی لگائی جائیں۔

    کیوں نہ الزامات کو سننے سے انکار کر دیں؟

    کیا الزامات ایسے بیانات نہیں ہوتے جو سچے اور جھوٹے بھی ہوتے ہیں؟ اگر وہ سچ نہیں ہوتے تو پھر آپ اُنہیں نظر انداز ہی کیوں نہیں کردیتے؟لیکن یہ کام اتنا بھی آسان بھی نہیں ہے۔ الزامات جہنم سے مسح اور مخصوص ہوتے ہیں۔الزامات روحانی چیزیں ہوتی ہیں ۔ الزامات چھوٹے مگر ابلیس کے زہر آلودہ تیرہوتے ہیں جونہی یہ زہر آپ کے خون میں شامل ہوتا تو پھر آپ کے سارے وجود میں داخل ہو کر آپ کے دل پر اثر اندازہوتا ہے۔ تیزی سے پھیلنے والے زہر کی طرح، آپ بظاہر چھوٹے سے نظر آنے والے تیر سے بھی متا ثر ہوتے ہیں۔

    میں نے خدا کے بڑے بڑے سورماؤں کو بے بنیاد الزامات کی وجہ سے پریشان حال دیکھا ہے۔ یعنی ایسے الزامات کی بنا پر جو دیکھنے

    والوں کوبالکل معمولی اور غیر اہم دکھائی دیتے ہیں۔جی ہاں الزمات اِس قدر قوت سے معمور ہوتے ہیں۔ الزام ایک پریشان کردینے والا ہتھیار ہے اور اِس کے اثرات بڑے پرُ اسرار ہوتے ہیں۔ واقعی الزامات روحانی ہتھیار ہوتے ہیں۔ 

    اُنگلی اٹھانا

    تب تیری روشنی صبح کی مانند پھوٹ نکلے گی اور تیری صحت کی ترقی جلد ظاہر ہوگی ۔ تیری صداقت تیری ہراول ہوگی اور خداوند کا

    جلال تیر ا چنڈاول ہوگا ۔ تب تو پکارے گا اور خداوند جواب دے گا۔ تو چلائے گا اور وہ فرمائے گا میں یہاں ہوں۔

    58-8-9 یسعیاہ

    الزامات کو دوسرے لفظوں میں ‘‘ اُنگلی اٹھانا’’کے طور پر بھی بیان کیا جا سکتا ہے۔ اُنگلی اُٹھنے سے ایسی بدی واقع ہوگی کہ آپ کی زندگی اور خدمت میں موجود روشنی مدھم پڑ جائے گی۔ آپ کی روشنی صبح کی مانند پھوٹ نکلے گی اور اگر آپ الزامات کو دُور کر یں تو پھر آپ کو درپیش صورتحال سے شفا اوربحالی بھی ملے گی اور آپ فتح مند اور سر خرو ہوں گے۔ 

    ایک دفعہ آپ اُنگلی اُٹھانے والے شخص کو اپنے پہلو میں پروان چڑھنے دیں تو پھر منسٹریز کا پھلنا پھولنا اور اُن کی خوشحالی خطرے سے د و چارہو جاتی ہے۔ مسیح کے بدن میں بہت سی تاریکی ایسے مسلسل الزامات کی وجہ سے ہوتی ہے جو بھائی بھائی کے خلاف اور بہن بہن کے خلاف شوہر بیوی کے خلاف لگاتے ہیں۔ دوست دوست اور ہمسائے اپنے ہمسایوں کے خلاف لگاتے ہیں۔ آپ اپنے اِردگرد لوگوں کو پہچانیں اور جانیں جو آپ پر الزام تراشی کیا کرتے تھے۔ ہر اچھے قائد کے لئے لازمی ہے کہ وہ الزام کے اصولوں کو سمجھے ۔ آپ کئی طرح کے الزمات کی بوچھاڑ کی زد میں آکر اپنی خدمت گزاری کے کام میں کمزور پڑ جائیں گے۔ آپ کی خدمت الزامات کے باعث غلط سمت اختیار کر جائے گی۔ مجھے شخصی طور پر اِس بات کا تجربہ ہوا ہے۔ شائد اِس کتاب کا یہی سب سے اہم حصہ ہے۔ اور میری دُعا ہے کہ آپ سنجیدگی سے اِس کا مطالعہ کریں۔

    مکاشفہ کی کتاب واضح طور پر بتاتی ہے کہ خدا کس طرح بھائیوں پر الزام لگانے والے کو سزا دے گا۔ یہاں پر الزام تراشوں کو خاموش کرنے کے چار حیرت انگیز فوائد دیکھنے کو ملتے ہیں۔اِن چار فوائد میں، ہم ہر اُس چیز کو دیکھتے ہیں جو ہم خدا سے حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔یعنی طاقت، نجات ، قدرت اور خدا کی بادشاہی۔ اگر آپ کی زندگی پر کوئی الزام نہ رہے تو پھر آپ کس قدر قوت اور قدرت کو اپنی زندگی میں محسوس کریں گے۔ 

    بہت سے عام اور معمولی لوگ محسوس ہی نہیں کرتے کہ وہ خدا کی خدمت کرنے کے اہل ہیں۔بہت سے لوگ جن کی میں نے خدمت میں تربیت کی تھی،اُس وقت ہمت ہار بیٹھے جب ابلیس نے اُن پر الزام تراشی کی۔ لیکن میں تو مسلسل اُن کی ہمت بندھاتا رہتا ہوں تاکہ وہ اپنی کمی کمزوریوں کے باجود خدا کے حضور خدمت گزاری کا کام کریں اور اُس کے حضور کاہنوں کی طرح کھڑے رہیں۔

    میری طرف سے حوصلہ افزائی اُن کی زندگی میں الزام لگانے والے کی آواز سے قطعی متضاد تھی۔ اُس آوا ز نے اُنہیں بتایا کہ وہ کوئی خاص قسم کے اچھے لوگ نہیں ہیں۔لیکن خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے اور اُس پر توکل کرتے رہنے کے لئے ہمت افزائی نے الزام لگانے والے کو خاموش کر دیا۔ اچانک کمزور اور ناہل لوگوں کو خدا کی خدمت کرنے کے لئے طاقت اور قدرت ملی۔

    الزام تراش کو خاموش کرانے کے فوائد

    پھر میں نے آسمان پر سے یہ بڑی آواز آتی سنی کہ اَب ہمارے خدا کی نجات اور قدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسیح کا اختیار ظاہر ہوا۔ کیوں کہ ہمارے بھائیوں پر الزام لگانے والا

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1