Professional Documents
Culture Documents
وجه سے یه { دین سے خارج هونا} انجام پاتا هے -مرتد کی سزا اس شخص کو نہیں
دی جا سکتی هے ،جو دین سے خارج هو چکا ہے ،لیکن اس کا دوسروں کے سامنے
اعتراف و اظہار نہ کیا ہو -مرتد کی سزا تو اسے اجتماعی گناه کے سبب دی جاتی هے
نہ کہ اس کے ذاتی عقیده کی وجہ سے مرتد ،ایک معاشره کے دینی جذبات کو تحفظ
بخشنے کے عوامی حق کو پامال کرتا هے اور دین کے معاملے میں ماہر نہ ہونے والے
لوگوں کے تدین کو خطره سے دوچار کرتا هے -صدر اسالم میں بھی کچھ اسالم
دشمنوں نے نقشه کھینچا تھا کہ ظاهری طور پر اسالم قبول کرکے مرتد هو جائیں تاکه
اس طرح مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کریں۔
دشمنا ن اسالم ’جن اسالمی سزاؤں کے بارے میں مکروه اور غلیظ پروپیگنڈه کرتےہیں
ان میں ارتداد کی سزا بھی ہے حاالنکہ مرتد کی اسالم نے جو سزا مقرر کی ہے وه عدل
وانصاف کے عین مطابق ہے۔ "اسالم سے خارج هونا ،اصل دین کے انکار ،یا اصول
دین { توحید ،نبوت اور معاد} میں سے کسی ایک کے انکار سے عمل میں آتا هے -اس
کے عالوه اگر ضروریات دین جو تمام مسلمانوں کے لئے واضح اور عیاں ہیں۔ میں
سے کسی کا انکار ،رسالت کے انکار کا سبب بنے اور انسان اس سبب کی طرف توجه
رکھتا هو تب بھی ارتداد عمل میں آتا هے۔مرتد اسالمی اصطالح میں وه شخص ہے جو
حلقہ اسالم میں داخل ہونے کے بعد دوباره کفر کی طرف لوٹ جائے یعنی وه مسلمان جو
کافر ہوجائے اسالم میں اس کی سزا قتل ہے۔"()1
اسالم نے اس خطره کو روکنے کے لئے ،ارتداد کے لئے سخت سزا رکھی هے ،اگرچہ
اس کو ثابت کرنے کے طریقه کو بھی سخت کیا هے ،اس طرح صدر اسالم میں صرف
چند گنے چنے افراد کو هی یه سزا ملی ہے -اس لحاظ سے ،اس سزا کے نفسیاتی اثر
نے خود سزا کے مقابله میں زیاده عام لوگوں کے لئے سالمتی کا ماحول فراہم کرنے
میں مدد کی ہے۔
ارتداد دو حصوں میں تقسیم هوتا هے :مرتد فطری اور مرتد ملّی:
مرتد فطری ،وه شخص هے ،جس کا نطفه منعقد هوتے وقت ماں باپ مسلمان رہے هوں
اور خود بھی بالغ هونے کے بعد اظھار اسالم کر چکا هو اور اس کے بعد اسالم سے
خارج هو جائے۔
مرتد ملی ،وه شخص هے ،جس کے نطفے کا انعقاد هوتے وقت { اس کے } ماں باپ کافر
تھے ،اور اس نے بالغ هونے کے بعد اظھار کفر کیا هو اور اس کے بعد اسالم قبول کرنے
کے بعد پھر سے کافر هو چکا هو۔