You are on page 1of 1

‫علم الکالم‬

‫علم الکالم‬
‫سید نصیر شاہ‬

‫علم کالم بھی فلسفہ کی طرح سوچنے کا عمل ہے لیکن اس میں اور فلسفہ میں فرق بھی بہت ہے۔ فلسفہ میں‬ ‫ِ‬
‫پہلے سے کوئی رائے قائم نہیں کی جاتی بلکہ کسی سوال پر سوچنا شروع کرتے ہیں اور سوچنے کے بعد‬
‫مختلف دالئل کسی خاص نتیجہ پر پہنچاتے ہیں اور فلسفی آزادانہ رائے قائم کرتا ہے ۔ اس کے برعکس علم‬
‫کالم میں رائے پہلے سے موجود ہوتی ہے اور اسکی حقانیت پر دالئل سوچے جاتے ہیں۔ مذہب کے‬
‫معتقدات کو از روئے علم و عقل درست ثابت کرنے کی کوشش کو علم کالم کہا جاتا ہے۔ جو بھی مذہب ہو‬
‫اس کی صداقت اسی طرح پر کھی جاتی ہے کہ وہ اپنے عقائد کے متعلق کونسے مستحکم دالئل رکھتا ہے ۔‬
‫خدا کا وجود ثابت کر نا ہے تو اس کے لئے علم کالم دال ئل مہیا کر یگا اسی طرح وحی ‪ ،‬نبوت یہ سب‬
‫مابعد الطبیعی مسائل ہیں جن کے متعلق ایک عقید ہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ علم کالم میں اس کی صداقت‬
‫کے دالئل پیدا کئے جاتے ہیں ۔ خدا کا وجود ‪ ،‬نبی کا برحق ہونا ‪ ،‬قیامت وغیرہ سے عقائد‪ ،‬علم کالم کے‬
‫مہتم بالشان موضوعات ہیں علم کالم کے ماہرین کو متکلمین کہتے ہیں۔‬
‫تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والے علماء اپنے اپنے مذہب کی حمایت میں جو کچھ مدلل انداز میں پیش‬
‫کرتے رہے‪ ،‬وہ سب علم کالم ہے لیکن ان میں مسلمان متکلمین کی کوششوں کو بہت زیادہ سر اہا گیا ہے۔‬
‫متکلمین اسالم کے مختلف فرقے رہے ہیں جن میں دو فرقے اشاعر ہ اور معتزلہ زیادہ معروف رہے ہیں۔‬
‫ئ اشاعرہ کا علم الکالم‬
‫ئ دراز تک علم الکالم پر چھائے رہے ۔بعد میں اگرچہ فرقہ ِ‬ ‫معتزلہ ایک عر صہ ِ‬
‫ب دانش اگرچہ ایک ممیزہ فرقہ‬ ‫ئ معتزلہ معدوم ہوگیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اربا ِ‬‫پر تسلط ہوگیا اور فرقہ ِ‬
‫کی حیثیت سے معدوم ہو گئے لیکن آج بھی تمام سوچنے والے ذہنوں پر انہی لوگوں کے واضح اثرات‬
‫علم کالم کے موضوعات پر قلم اٹھاتاہے۔ وہ انہی کے دال ئل سے استفادہ کرتا ہے ۔‬ ‫موجود ہیں آج جو بھی ِ‬

‫‪http://urdustreet.co.uk/%D8%B9%D9%84%D9%85-‬‬
‫‪/%D8%A7%D9%84%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85‬‬

‫علم کالم بحث و مباحثے اور تقریر کا علم جس میں مقدمات نقلی کو دالئل عقلی سے ثابت کریں۔ اسالمی عقائد اور‬
‫تعالی کے وجود‪ ،‬ہللا کی صفات‪،‬‬
‫ٰ‬ ‫اس سے متعلق مباحث اور دالئل کو جاننے کا نام علم کالم ہے‪ ،‬اس علم میں باری‬
‫انبیائے کرام کی بعثت‪ ،‬معجزہ اور کرامت وغیرہ امور سے عقلی ونقلی دالئل کی روشنی میں بحث کی جاتی ہے اس‬
‫علم سے آدمی کے عقائد پختہ ہوتے ہیں‪ ،‬اسالمی عقائد کو غیر اسالمی اور کفریہ عقائد سے ممتاز کرنے کی‬
‫مختصرا جسے کالم کہا جاتا ہے مسلمانوں کا ایجاد کیا گیا ایک علم ہے جس‬
‫ً‬ ‫صالحیت پیدا ہوجاتی ہے ]‪[1‬علم کالم یا‬
‫کا مقصد اسالمی عقائد اور نظریات میں در آنے والی خرابیوں اور واہمات کو اصل دین کی بنیاد سے الگ رکھنا ہے‬
‫تاکہ دین ویسا ہی رہے جیسا کہ نبی صلی ہللا علیہ و آلہ وسلم کے دور میں تھا۔ اس علم کے جاننے والے کو المتکلم‬
‫کہتے ہیں یعنی یہ علم سائنس فلسفہ سے الگ علم ہے۔‬
‫‪https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B9%D9%84%D9%85_%DA%A9%D9%84%D8%A7%‬‬
‫‪D9%85‬‬

You might also like